Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جون میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی

این ڈی ایم اے نے جون میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں سندھ اور پنجاب کے چند علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔

سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوآلہ یار، مٹیاری سانگھڑ جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہیٹ ویو متوقع ہے۔

31 مئی سے 5 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

خبیرپختونخواہ میں چترال، دیر، بٹگرام، مالاکنڈ، صوابی، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر 31 مئی سے 5 جون تک آندھی جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔