محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک شہر میں ہیٹ ویوز کی لہر برقرار رہے گی، تیز دھوپ کے ساتھ تپش اور گرم ہوائیں چلیں گی۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری رہنے کا امکان ہے تاہم نمی کے زیادہ تناسب کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 2 جون سے موسم میں بہتری کا امکان ہے اور گرمی کی شدت میں کمی آئے گی تاہم 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔




















