Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

قومی انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی ہو گئے ہیں۔

 ملک میں موذی پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکامی پر سربراہ قومی انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے اپنا استعفیٰ وزارت صحت کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہزاد سے استعفی لیا گیا ہے، حکومت ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی، وہ پی ٹی آئی دور میں سربراہ پولیو پروگرام مقرر ہوئے تھے۔

رواں سال ملک میں 153 پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے اور 3 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ملک کے 139 اضلاع کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2022 میں جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو نے وبائی صورت اختیار کی ہے، ڈاکٹر شہزاد کے دور میں پولیو وائرس نے وبائی شکل اختیار کی، وہ افغانستان سے پاکستان پولیو وائرس منتقلی روکنے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شہزاد کی تعیناتی کے وقت پولیو کیسز کم ترین سطح پر تھے۔

متعلقہ خبریں