بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو اور ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احسن گورائیہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر ضیاء لانگو نے بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں ہزاروں سیکورٹی فورسز کے اہلکار و شہری دہشگردی کا شکار بنے ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردی میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں، ہمسایہ ممالک نے ہمارے نوجوانوں کو ورغلایا، دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کلیئر کردیا ہے کہ دہشگردی کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی آزادی کی جنگ نہیں صرف نوجوانون کو ورغلایا جاتا ہے۔
ضیاء لانگو نے صحافیوں کو بتایا کہ بلوچستان میں دہشتگردی ہورہی ہے کوئی حقوق کی جنگ نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زمینداروں کو حقوق دلائے یہ ہے حقوق کی جنگ۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ گوادر حملے میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دونوں میں ایک تعلق کا تعلق گوادر سے ہے.
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں اپنے فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احسن گورائیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ نوشکی واقعہ کی تحقیقات آخری مراحلے میں داخل ہوگیا، جلد ہی نوشکی واقعے میں ملوث دہشتگردوں تک پہنچ جائیں گے۔



















