کیا آپکو معلوم ہے کہ کونسی غذائیں ذیابیطس کے خطرات کم کرتی ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں کی کھپت ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو 28 فی صد تک کم کر سکتی ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت 41 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہیں جبکہ دنیا بھرمیں 40 لاکھ اموات اس بیماری کے سبب واقع ہوتی ہیں۔
ماہرین نے فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے وقوع پذیر ہونے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔
مطالعے میں یو کے بائیو بینک سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 13 ہزار 97 افراد کا معائنہ کیا گیا۔
تحقیق میں محققین نے شرکاء سے ان کی دو یا اس سے زیادہ عرصے کی غذا کے متعلق دریافت کیا اور ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے جاننے کی کوشش کی کہ یہ افراد کتنی مقدار میں فلیونائیڈ کھاتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ تحقیق میں شریک افراد نے روزانہ اوسطاً 805.7 ملی گرام فلیورائیڈ کی کھائی تھی۔
تحقیق کے 12 سالہ دورانیے میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کے 2628 نئے کیسز سامنے آئے۔
اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے روزانہ فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں کی چھ سرونگز لیں تھیں ان کے صرف ایک سرونگ کھانے والوں کے مقابلے میں ذیا بیطس کے خطرات 28 فی صد کم تھے۔




















