Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منوج باجپائی نے طلاق کی بڑھتی شرح کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار منوج باجپائی نے طلاق کی بڑھتی شرح کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں رشتے ٹوٹ رہے ہیں اور طلاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانی سسٹم کے کچھ فوائد بھی ہیں لیکن انڈین معاشرے میں طلاقوں کی بڑی وجہ یہی سسٹم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں فلموں کے اندر وہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتا ہے اور فلمیں معاشرے کا عکس ہیں۔

اداکار کے مطابق فلم انڈسٹری میں کام کرنے والوں کا تعلق بھی معاشرے کے ساتھ ہی ہے اور جب معاشرہ بہتر ہوگا تو انڈسٹری میں اس کو دیکھا جاسکے گا۔

منوج باجپائی نے مزید کہا کہ پہلے زمانے میں انڈسٹری کے اندر طلاق کی شرح کم تھی اس لئے کہ معاشرے میں طلاق کو برا سمجھا جاتا تھا۔