Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

گریڈ 22 کے افسر جواد رفیق ملک او ایس ڈی کر دیا، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر وسیم اجمل چوہدری کو سیکرٹری امور کشمیر اور گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

وسیم اجمل چوہدری سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے اافسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان  کو سیکریٹری، صنعت اور پیداوار  کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

فخر عالم عرفان اس وقت سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر سید ظفر علی شاہ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز تعینات کر دیا گیا ہے۔

سید ظفر علی شاہ اس وقت او ایس ڈی ہیں۔

متعلقہ خبریں