Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

3 جون سے ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

3 جون سے ملک بھر کے 66 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پولیو وائرس سے 3 بچے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی بچوں کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، جبکہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتِ پاکستان پہلے سے زیادہ پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں