Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس افسر کی گاڑی پولیس کوارٹرز کے احاطے سے چوری

خاتون پولیس افسر کی گاڑی پولیس کوارٹرز کے احاطے سے چوری  کرلی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  پولیس کوارٹرز کے احاطے سے گاڑی چوری   کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں ایک شخص کو گلی کا جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔جائزہ لینے کے بعد چور چند منٹوں میں گاڑی اسٹارٹ کرکے فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی وی وڈیو میں چور کو واضح شناخت کیا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس افسر نے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کروایا۔واردات گزشتہ روز ہوئی ہے،سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر غزالہ کی گاڑی جمشید کوارٹرز تھانے سے متصل پولیس لائن میں کھڑی تھی۔انسپکٹر غزالہ جیکسن تھانے میں  بطور اسپیشل انویسٹی گیشن آفیسر تعینات ہیں۔

متعلقہ خبریں