Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے جلد باہر آتا نہیں دیکھ رہا، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو جلد جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے، یہ رویہ نہیں ہونا چاہیے کہ کسی سے بات نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک سے بات کرنی چاہیے، چاہے کسی کی نہ مانیں، اب کسی سے نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی بیک چینل سے صدر آصف زرداری سے ملیں تو بہت سے دروازے کھل سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں