Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آج آندھی کےساتھ طوفانی بارش کاامکان ہے۔۔

 اسلام آباد، مری اور دیرسمیت دیگربالائی علاقوں میں تیزبارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات اورپنجاب کےدیگرشہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اورسندھ کےکئی اضلاع میں آندھی اورجھکڑچلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے جبکہ شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں جبکہ خضدار میں  39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں