Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا، پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اگر پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اچھی پافارمنس پر نادرا اسٹاف کو شاباش دی، پاسپورٹ اور نادرا عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دیدیا۔

متعلقہ خبریں