کیا آپکو معلوم ہے کہ ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہو جاتی ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ماہرین کے مطابق ایسا حرارت کے باعث ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈے کو بہت زیادہ درجہ حرارت میں ابالا جاتا ہے یا کافی دیر تک ابالا جاتا ہے اس کے نتیجے میں انڈے کی سفیدی میں موجود سلفر زردی میں موجود آئرن سے مل جاتا ہے جس سے ferrous sulfide بنتا ہے اور زردی اوپر سے سبز ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت اگر آپ آملیٹ کو بھی بہت زیادہ درجہ حرارت پر بنائیں تو اس پر بھی سبز رنگ جھلکنے لگتا ہے، ویسے ابلے ہوئے انڈے کی سبز زردی کھانے سے صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
ماہرین کے مطابق کچے انڈے کے مقابلے میں زیادہ پکایا گیا انڈہ صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔




















