Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے پرامید

واشنگٹن: پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کیلئے پر امید ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کے پانچ غیر مستقل ارکان کا تقرر آج کرے گی۔

سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5 مستقل ارکان اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی دو سال کی مدت کیلئے منتخب کرتی ہے۔

پاکستان کا اس اہم سیٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے، پاکستان کو 53 رکنی ایشیائی گروپ سے توثیق ملی ہے۔

پاکستان کےعلاوہ دیگر 4 ممبران اگلے 2 سال کیلئے خدمات انجام دیں گے، پاکستان خطے میں امن، فلسطین، کشمیریوں کے حق میں خودارادیت پر توجہ دے گا اور افریقہ میں سیکیورٹی چینلجز کے منصفانہ کے حل کو فروغ دینے پر توجہ دے گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی کامیابی میں سفیر منیر اکرم کی گزشتہ چند ماہ کی انتھک محنت شامل ہے، سفیر منیر اکرم کی کامیاب سفارت کاری ہندوستان پاکستان کی رسمی مخالفت بھی نا کرسکا۔

سیکیورٹی کونسل کی نشست جیتنے کے لئے جنرل اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، ایک سو ترانوے ممالک کی اسمبلی میں منتخب ہونے کے لئے ایک سو اٹھائیس ووٹ درکار ہوتے ہیں، آج یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان کتنے ووٹ حاصل کرتا ہے، سیکیورٹی کونسل کہ اہم نشست کی مدت دو سال کے لئے ہوتی ہے۔

پاکستان اپنی ذمہ داریاں پہلی جنوری 2025 سے شروع کرے گا، پاکستان سے پہلے ایشیا پیسیفک ممالک کی یہ مخصوص نشست جاپان کے پاس تھی۔

سیکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کا اہم ترین فورم اور دنیا میں امن اور سیکیورٹی کے حوالے سے فیصلہ ساز کردار ادا کرتا ہے جبکہ پاکستان اس سے پہلے 7 بار سیکیورٹی کونسل کا ممبر رہ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں