Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ: چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین چائینہ ایگزم بینک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی اسی طرح ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے، پاکستان کا ہر منصوبہ چائینہ ایگزم بینک کے لئے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چائینہ ایگزم بینک کی سابقہ چیئر پرسن ہو زیاولیان نے محمد شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور میں ان کے زیر نگرانی تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہباز اسپیڈ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان گورننس کی بہتری  ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے، چائینہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مین ریلوے لائین 1 کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں