Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج ہوگی، ماہر فلکیات

ماہرفلکیات جاوید اقبال کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج ہوگی۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ذی الحج کا چاند آج 5 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا اور ذی الحج کا یہ چاند جمعہ 7 جون کو نظر آجائے گا اس طرح عید الاضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی۔

ماہر فلکیات کے مطابق 29  ذی القعد کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ جبکہ7 جون کو غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کی توقع ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، اور غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد چاند واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ تک ہوگا۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے، جبکہ چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں