اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہرمشوانی کے بھائیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے اظہر مشوانی کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے دوبھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاری قابل مذمت ہے۔ اظہر مشوانی کے بھائیوں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ جمہوریت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، پی ٹی آئی کا ہر کارکن محب وطن ہے، تحریک انصاف کے کارکنان کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ قائد کے پیچھے کھڑے ہیں۔



















