Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس اہداف میں اضافے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع وزیرات خزانہ  کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کے علاوہ آئی ایم ایف کا انکم ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد کو بھی دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں ایف بی آر کو 3 ہزار 490 ارب روپے کی زائد ٹیکس کی وصولی کرنا ہو گی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 60 لاکھ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تاجروں کو ہر صورت انکم ٹیکس نیٹ میں لانے پربھی زوردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ سال ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے ہر طرح کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر غورکر رہی ہے جبکہ زرعی اشیاء، بیجوں، کھاد، ٹریکٹر، اور دیگر آلات پر مکمل سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق خوراک، ادویات، اسٹیشننری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں