جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار یہ سوال نہیں سنا، آپ پہلی باریہ بات نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت تو چل رہی ہے اس سے انکار نہیں، اگر کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچ چکا ہوتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب فیصلے ہونگے تو دنیا کو پتہ چلے گا اور پھر پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے احترام کی سیاست کی، مخالف کو گالی نہیں دی لیکن گالیاں برداشت کی ہیں۔



















