کیا آپ کیری یعنی کچا آم کھانے کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
کیری میں وٹامن سی، وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈینٹ بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جِلد کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
بیشتر افراد کی جِلد بہت خشک ہوتی ہے جس کیلئے وہ کافی مہنگے پراڈکٹس بھی استعمال کرتے ہیں تاہم کیری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
کیری کو ایواکاڈو اور شہد کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور اسے اپنی جِلد پر استعمال کریں، اس ٹوٹکے سے خشکی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ جھریوں کا آنا قدرتی عمل ہے لیکن آلودگی اور صحت کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بھی قبل از وقت جھریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کیلئے آپ کو چاہیے کہ آپ کیری کے پیسٹ کو انڈے کی سفیدی میں اچھی طرح مکس کرکے اپنی جِلد پر لگائیں، کچھ دیر لگا رہنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
انڈے کی سفیدی جھریوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور جلد پر انڈے کا استعمال صدیوں پرانا ہے۔
چمکدار جِلد کی خواہش سب کو ہی ہوتی ہے اس کیلئے آپ کیری کو دہی، عرق گلاب اور ملتانی مٹی میں مکس کرکے جلد پر 15 سے 20 منٹ کیلئے لگائیں اور پھر سادے پانی سے صاف کرلیں، آپ کی روکھی جلد میں رونق آجائے گی۔




















