بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن ایئرسیال نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے ایئرسیال 5 جدید طیارے لیز پر حاصل کرے گا۔
نئے طیاروں کی خریداری کیلئےایئرسیال انتظامیہ مختلف ایوی ایشن کمپنیوں سے رابطے میں ہے، 5 نئے طیارے بیڑے میں شامل ہونے سے ایئرسیال پائلٹس، کیبن کریو سمیت دیگر بھرتیاں بھی کرے گا۔
یاد رہے کابینہ نے ایئرلائن کو 7 نئے بین الاقوامی روٹس پر پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی، چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی تھی۔



















