Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترجمان دفترخارجہ کی صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں، اسحاق ڈار و دیگر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم کی چین میں مختلف سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیوٹی سے متعلق بات چیت کی 23 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے،ترجمان

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا کہ پاکستان غیر مشروط حمایت پر جنرل اسمبلی کے اراکین کا مشکور ہے، پاکستان غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے، پاکستان غزہ میں پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیل کا شہری آبادی کو نشانہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مسجد اقصٰی پر اسرائیلی انتہاپسندوں کا حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا بین الاقوامی قوانین کے تحت ذمے داری ہے کہ مذہبی مقامات کا تقدس یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں