وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
وفاقی حکومت کے منصوبے کے مطابق اب صارفین کے کنکشن پر نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر لگائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کا آغاز اسلام آباد اور راولپنڈی سے کر دیا گیا ہے، جس میں آٹو کنٹرول کیمرا بھی نصب ہے۔
ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹرمیں چھیڑ چھاڑکرنے والے کی ویڈیو ریکارڈ ہو گی، جبکہ بل ادا نہ کرنے پر صارف کی بجلی کی فراہمی کنٹرول روم سے بند کی جا سکے گی اور بل ادا کرنے پرخودکار طریقے سے سپلائی بحال بھی جاتی ہے۔
ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر ریڈنگ بھی خودکارسسٹم کے تحت واپڈا کو بھیج دیتا ہے، یعنی اب میٹر ریڈر کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کے بعد خدشہ ہے کہ واپڈا کا 70 فی صد اسٹاف ختم کردیا جائے گا، صرف 30 فی صد مخصوص لوگ ہی کام کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کا کام بذریعہ کنٹریکٹ سسٹم ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔



















