عید الاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر ہوگی، عید کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔
لیکن ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں۔
جبکہ سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار چھٹی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو 15 جون سے چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔



















