لاہور: پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب میں ہتکِ عزت کا نیا قانون بن گیا، ہتک عزت قانون کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہر جانے کا نوٹس بھجوایا جا سکے گا۔
قائمقام گورنر ملک احمد خان نے چند روز قبل دستخط کیے تھے، ہتک عزت بل کے گزت نوٹیفکیشن کے بعد اس کا پنجاب میں فوری نفاذ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے باوجود صوبائی حکومت کا پیش کردہ ہتک عزت بل 2024 منظور ہوگیا تھا۔



















