اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاوی کے نائب صدر کی فضائی حادثے میں وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ملاوی کے نائب وزیرِ اعظم کی ہوائی جہاز حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ملاوی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آنجہانی ساؤلوس شلیما کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما کا طیارہ پیر کی صبح ملک کے اندر پرواز کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے ریڈار سے غائب ہو گیا۔
ریسکیو حکام جہاز کو رات بھر اور صبح تک چکنگاوا جنگل میں تلاش کرتے رہے اور منگل کی صبح صدر ملاوی لازارس چکویرا نے اپنے آفیشل بیان میں نائب صدر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے یہ خوفناک حادثہ تھا۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ پہاڑی کے قریب ملا جبکہ طیارے میں موجود تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔



















