Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ حکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو مؤثر بنانے کے لیے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے۔

شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت کی ترقّی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے، جبکہ حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں