Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام دشمن سندھ بجٹ مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد فاروق کا کہنا ہے کہ عوام دشمن صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

سندھ کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  3 ہزار 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

صوبائی بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی  محمد فاروق نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے سارا بوجھ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ڈالا دیا ہے، زراعت بالخصوص بڑے جاگیردارو کو ٹیکس میں چھوٹ دی جارہی ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کی اقتصادی غلامی کا صوبائی بجٹ ہے، صوبائی بجٹ میں صوبے کے دارالخلافہ کراچی کیلئے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہ حال کراچی کی تعمیر کیلئے نہ تو وفاق سنجیدہ ہے اور نہ ہی صوبے نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، کراچی کی ترقی کیلئے ” 500 ارب روپے” مختص کیے جائیں۔

محمد فاروق نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس وفاقی بجٹ پر تحفظ کا اظہار کررہی ہے، صوبائی بجٹ اس ہی کی فرسٹ کاپی ہے، بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، 100 سے 1000 ایکٹر اراضی پر ٹیکس ٹیرف کے مطابق بڑھایا جائے۔

متعلقہ خبریں