Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا مطلع صاف ہے اور تیز دھوپ کا راج ہے جبکہ آج درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا بھی امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت میں شہر میں گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جنوب مغربی سمت سے 15 سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔