عید الضحیٰ میں سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ قربانی کے گوشت کو کس طرح محفوظ کیا جائے کہ وہ شدید گرمی میں جلدی خراب نہ ہو۔
تو آج ہم آپکو اس کے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔
گوشت کو محفوظ کرنے سے پہلے اپنے فریزر کو اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ فراسٹ جمع ہونے کی صورت میں کولنگ متاثر نہ ہو۔
فریزر میں رکھنے سے قبل گوشت کو بوٹیوں کی شکل میں کاٹ لینے سے نکال کر پکانے میں آسانی رہے گی۔
گوشت کے اوپر سے غیر ضروری چکنائی وغیرہ صاف کر کے فریز کرنے کی صورت میں آپ کا کوکنگ ٹائم کافی حد تک بچ جائے گا۔
گوشت کو کبھی بھی دھو کر فریز نہ کریں، اس سے ضروری غذائی اجزا اور معدنیات ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ ذائقے میں بھی فرق آجاتا ہے۔
فریزر میں گوشت رکھنے کے بعد اسے بار بار کھولنے سے گریز کریں تاکہ وہ جلد ٹھوس شکل اختیار کرلے۔
اس کے علاوہ فریزر نہ ہونے کی صورت میں گوشت کو کچھ وقت کے لیے ابال کر یا نمک لگا کر خشک کر کے طویل عرصے تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔




















