Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوڈلز کھانے کے شوقین افراد کے لیے بُری خبر

انسٹینٹ نوڈلز کھانے کے شوقین افراد کے لیے بُری خبر آ گئی ہے۔

نوڈلز آج کل ہر گھر میں ہی شوق سے کھائے جاتے ہیں کیونکہ یہ ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں اور ان کو تیار کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔

لیکن اس کے بےشمار نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

ہائی بلڈ پریشر

انسٹینٹ نوڈلز کے اندر سوڈیم کی غیر صحت مندانہ مقدار ہوتی ہے، جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو دعوت دیتی ہے۔

وزن میں اضافہ

وزن کا بڑھنا نوڈلز کے نقصان دہ سائیڈ افیکٹس میں سے ایک ہے کیونکہ اسکے اندر کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز پر مشتمل فیٹس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

کم غذائی اہمیت

نوڈلز کم غذائیت، جیسے وٹامن، منرلز، اور فائبر پر مشتمل ہے۔

ان نوڈلز پر بھروسہ کرنا، غذائیت کی کمی اور خراب صحت میں مبتلا کر سکتا ہے۔

بد ہضمی

نوڈلز کو محفوظ کرنے کے کیمیائی عمل کی وجہ سے یہ ہاضمے کو متاثر کر کے صحت کے کئی معاملات ،جیسے بد ہضمی اور پیٹ پھولنے کی شکایت پیدا کرتے ہیں۔

کینسر کا خطرہ بڑھائے

اس میں نقصان دہ کیمیکل پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

ڈپریشن

نوڈلز کی منفیت دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اگر انہیں ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ کھایا جائے تو ڈپریشن، بے چینی اور دیگر مینٹل ایشوز لاحق ہوسکتے ہیں۔