وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کوسندھ پرجوتوجہ دینی چاہیےوہ نہیں دے رہی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حیدر آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کےکچھ منصوبےالتوا کاشکارہیںٍ جبکہ سندھ میں دی گئی وفاقی اسکیموں کے ساتھ مذاق کیاجاتاہے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم بیانات تک محدود ہے وہ سیاست میں زندہ رہناچاہتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔
سینئر وزیر نے کہا ہمارے ملک میں کافی لوگ ٹیکس نہیں دیتے، جبکہ بدقسمتی سے ٹیکس نہ دینےوالوں کابوجھ بھی اداکرنے والوں پر پڑتاہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بجٹ کوئی بھی حکومت شوق سے پیش نہیں کرتی جبکہ بجٹ میں جن چیزوں پر تحفظات ہیں حکومت کےسامنے رکھ رہےہیں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ منشیات کے خلاف میں جہاد کررہا ہوں، جبکہ منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیاآپ قیدی نمبر804کوعیدکی مبارکباددیں گے؟ جس کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خوشی کاموقع ہے تمام لوگوں کوعیدکی مبارکباد دیتا ہوں اس کے علاوہ جولوگ اندر ہیں جوباہریاجوجیلوں میں ہیں سب کوعیدمبارک کہتاہوں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عید کے موقع پر کسی بھی جماعت کے خلاف گفتگو نہیں کروں گا جبکہ سندھ میں وفاقی حکومت کے کچھ منصوبے التوا کے شکار ہیں، اس کے علاوہ ایسی بھی شاہراہیں ہیں جو وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی ہے، اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ یہ برساتیں باعث زحمت نہ بنے، جبکہ تمام ادارے بھی آن بورڈ ہیں الرٹ ہیں۔



















