میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہر کے دورے پر نکل پڑے ہیں جہاں شہر کے تمام اضلاع میں الائشیں ٹھکانے لگانے کے نظام کا جائزہ لیں گے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ، ایم سی افضل زیدی اور دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران کے ہمراہ شہر کے دورے پر نکل پڑے ہیں۔
مرتضی وہاب نے سب سے پہلے ضلع شرقی میں ناہید اسٹور کے ساتھ کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا میئر کراچی نے کہا یہاں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں سے آلائشیں جمع کی جارہی ہیں۔
میئر کراچی نے ضلع شرقی میں شرف آباد بھادر آباد، طارق روڈ، دھوراجی، محمد علی سوسائٹی کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہم نے کلیکشن پوائنٹس بنائے ہیں، جبکہ ان کلیکشن پوائنٹس پر بلدیاتی عملہ اندرون شہر سے آلائشیں جمع کررہا ہے، کلیکشن پوائنٹس سے تمام آلائشیں لینڈ فل سائٹس دفن کرنے کے لئے روانہ کی جارہی ہیں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ان کلیکشن پوائنٹس پر بلدیاتی عملہ اندرون شہر سے آلائشیں جمع کررہا ہے، اور الحمداللہ شہر بھر میں انتہائی تندہی سے کام جاری ہے اس ے علاوہ تمام پوائنٹس پر بلدیاتی عملہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ میئر کراچی نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کی خود مانیٹرنگ کرنے کا کہا تھا۔



















