Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈاکٹر یوسف بشیر کی تدوین کردہ کتاب “دی کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ کمیونیکیشن ان گلوبل ساؤتھ” کی تعارفی تقریب

معروف محقق، استاد الاساتذہ اور میڈیا اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی تدوین کردہ کتاب “دی کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ کمیونیکیشن ان گلوبل ساؤتھ ” کی تعارفی تقریب قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں منعقد ہوئی۔

میڈیا اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل اور عالمی جنوبی خطے کے اسکالرز کے لیے مشعل راہ قرار دی جارہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر یوسف بشیر کی تدوین کردہ کتاب کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس کتاب کی صورت میں انہوں نے گلوبل ساؤتھ کی ثقافتی تاریخ کو محفوظ کردیا ہے اس طرح کے تحقیقی کام کی ہرصورت میں بھرپور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد یوسف کے تخلیقی کام کو سراہا اور اس کتاب کو عالمی جنوبی خطے کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے اہم دستاویز اور سنگ میل قرار دیا۔

دیگر مقررین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی کاوش لائق تحسین اور اس کے ذریعے بہت سے مسائل کا حل مل سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج ہمیں اپنے ثقافت اور اقدار سے جڑنے کی ضرورت ہے اسی لئے ایسی کتب سے مقامی منظر نامے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں