وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی او آفس میں دو منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔
تر جمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی پولیس آفس آمد پر وزیر داخلہ ضیا لنجار، آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی او آفس میں دو منصوبوں سندھ سرویلنس سسٹم (S-4) اور پولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایس 4 پرو جیکٹ کے حوالے سے سی پی او کے کمانڈ اینڈ کنٹروم روم میں بریفنگ دی گئی۔
آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے تمام داخلی و خارجی راستوں کیلئے سیکورٹی حل قائم کرنا ہے جس سے سندھ میں داخلی و خارجی راستوں کی موثر نگرانی ہوسکے گی۔
ہوم منسٹر ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پرکہا کہ 40 ٹول پلازوں پر نصب کیمرے سی پی او کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ منسلک ہیں، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیف سٹی کا نفاذ حفاظتی اقدامات کو بغیر کسی رکاوٹ یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ اے این پی آر (آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن) اور ایف آر (چہرے کی شناخت) دو پروگرامز کام کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ جدید سسٹم کے ساتھ تمام ٹول پلازوں پر اسمارٹ سرویلنس ہوسکے گی اس کے علاوہ ٹول پلازوں پر نصب 9 میگا پکسل کیمروں میں نائٹ ویژن کی سہولت بھی ہوگی جبکہ ہر ٹول پلازہ پر 8 سے 10 گھنٹے بیٹری بیک اپ کے ساتھ مکمل سولر پاورنصب ہوگا۔
مراد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا کہ 9 میگا پکسل آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تعداد 183 ہے اس کے علاوہ ڈرائیور کے شناخت کیلئے 8 میگا پکسل کیمروں کی تعداد 209 ہے۔
مراد علی شاہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عالمی معیار کے مطابق سی پی او کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تمام سہولیات قائم کی گئی ہیں، جبکہ کمپیوٹر ایڈڈ ڈسپیچ سسٹم کے تحت تمام ٹول پلازوں کے قریب تعینات موبائل پٹرول یونٹس فوراً دستیاب ہونگے اس کے علاوہ انٹیلی جنس کیلئے لائسنس یافتہ جدید ترین AI اور تجزیاتی ٹولز کی تعیناتی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی او آفس میں دو منصوبوں کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقراررکھنا ہماری ترجیح ہے جبکہ کچےکےعلاقےسمیت کراچی میں جرائم پرقابوپانےمیں جلد کامیاب ہوں گے، اس کے علاوہ جرائم کی روک تھام کیلئےنیانظام اہم کرداراداکرےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے بھی اپیل ہےجرائم کی روک تھام کیلئےساتھ دیں، جبکہ جعلی نمبرپلیٹ لگاکراب نہیں گھوم سکتے، کئی باردیکھاہےلوگ سرکاری یاجعلی نمبرپلیٹ لگاتےہیں، خبردارکررہاہوں کہ پکڑیں جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ کئی گاڑیاں تو میں نے خود پکڑوائی ہیں، جبکہ 400 جدید کیمروں کی مدد سےسڑکوں کی نگرانی ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہرایک ٹول پلازہ پربلاتعطل اور ہموارکنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ CCC، CAD اور سنٹرل ڈیٹا سینٹر سے منسلک مواصلت کی منظوری پانچ سال تک یقینی بنائیں جبکہ بلا رکاوٹ آپریشنز کو یقینی بنانے کیلئے ہموار لائیو سٹریمنگ لازمی کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے NRTC کے ساتھ کیمرہ سسٹم کی خریداری کیلئے 1.567 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے 40 ٹول پلازہ پر جدید کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے، جبکہ ان 40 ٹول پلازہ میں سے 18 ٹول پلازہ کراچی میں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ ریئل ٹائم الرٹس اور نگرانی کیلئے CPO میں ڈیٹا سینٹر میں سینٹرل کنٹرول روم اور فیوژن سسٹم کا قیام ہے اس کے علاوہ ایس 4 پروجیکٹ سے 80,000 سے زائد مفرور مجرموں کی گرفتاری میں مدد مل سکے گی۔



















