وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلاہور فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہدایت پرلاہورکے مزید 100 پوائنٹس پر”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروسز شروع کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا، مراکہ ودیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” کے ذریعے پولیس اور اہلخا نہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
“سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” کے ذریعے واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے۔
سی ایم مریم نواز فری وائی فائی کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ “سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
واضح رہے کہ سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔



















