Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر پاکستان 2 روز تک لاڑکانہ میں قیام کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر نوڈیرو صدارتی ہاؤس لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور شہید بے نظیر بھٹو کی 71 ویں یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر آصف زرداری فریال تالپور اور پارٹی کارکنان کے ہمراہ شہید بی بی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ صدر آصف زرداری شہید بے نظیر بھٹو کے مزار گڑھی خدا بخش بھٹو بھی جائیں گے،صدر مملکت کو اسلام آباد واپسی سے قبل ڈی آئی جی آفس سکھر میں امن امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

امن امان کے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ و دیگر افسران بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں