Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے معروف برآمد کنندگان کا حکومتی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: ملک کے معروف برآمد کنندگان نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ملک کے معروف برآمد کنندگان کے وفد نے ملاقات کی اور حکومتی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

برآمد کنندگان نے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جب کہ وفد نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ٹیکس چوروں کو سزا دلوانے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ برآمدات ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جب برآمدی شعبہ تیز اور پائیدار ترقی کی طرف بڑھے گا تو ملک ترقی کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان لائق احترام ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، غیرروایتی برآمدات کے فروغ کے لیے ضروری سہولیات یقینی بنائیں گے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں آج وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں، جی ڈی پی میں برآمدات کا تناسب بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ صنعت کاروں اورتاجروں کو سیلزٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنارہے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں