Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی۔

حال ہی میں معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کا یہ لباس معروف کلاتھنگ برانڈ ’شاہ پوش آفیشل’ کا ہے۔

اداکارہ کے اس خوبصورت جوڑے کی قیمت کی بات کی جائے تو شاہ پوش کی آفیشل ویب سائٹ پر اس جوڑے کی قیمت 21 ہزار 900 روپے درج ہے۔