Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا اداکارہ سوناکشی سنہا اسلام قبول کرنے والی ہیں؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا ہندو ہیں جبکہ ظہیر اقبال ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایسے میں متعدد حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا اداکارہ مسلمان مرد سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کریں گی یا نہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ظہیر اقبال کے والد نے سوناکشی سنہا کے مذہب تبدیلی کے معاملے پر وضاحت دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

ظہیر کے والد اقبال نے کہا کہ اُن کی ہونے والی بہو سوناکشی مذہب تبدیل نہیں کر رہیں اور یہ بات یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوناکشی اور اُن کے بیٹے کا دلوں کا اتحاد ہو رہا ہے اور اس میں مذہب کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی میں نہ تو ہندو اور نہ ہی مسلم رسمیں ادا کی جائیں گی، یہ ایک مکمل طور پر مختلف شادی ہوگی۔