وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلید بردار ہونے کا منفرد اعزاز حاصل رہا اور اُن کی قسمت پر ہر مسلمان ناز کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کلید بردار کعبہ سے متعلق نبی اکرم ﷺ کی وصیت کے تسلسل میں شیخ صالح الشیبی کو 109 ویں کلید بردار ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی طویل عرصے سے بیمار تھے۔



















