Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر داخلہ کی ذاتی کاوشوں سے 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی کاوش سے دھرنے کے شرکا نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مشتاق احمد کی سربراہی میں دھرنے کےعہدیداروں کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے، ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھرپور کردار ادا کررہا ہے، ہم سفارشات پر بھی عملدر آمد کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق شرکا کیلئے دعاگو ہیں، جاں بحق شرکا کو انصاف ضرور ملے گا۔

متعلقہ خبریں