Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون کی ممکنہ برساتوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے مون سون کی ممکنہ برساتوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، اسلام آباد راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں تیسرے ہفتے میں پچیس سے پینتیس فیصد بارشیں ہوسکتی ہیں حیدرآباد نواب شاہ لاڑکانہ سکھر میرپورخاص میں 35 سے 45ملی میٹر تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔

کے پی کے میں جولائی کے پہلے ہفتے 15 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ پنجاب میں جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں، پنجاب سندھ کے پی کے میں 75 ملی میٹر تک بارشوں کا امکان ہے۔

سندھ میں جولائی کے چوتھے ہفتے میں 45 سے 75 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، بلوچستان میں جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 35 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں