Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے، یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کیے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے، خواتین کی قیادت اور نقطہ نظر سفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں، پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ معاشر تی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے، پاکستان کی معروف سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، خواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیریئر اختیار کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں