Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے تمام اضلاع میں “مریم کی دستک” سروسز شروع کرنے کی ہدایت

مریم نوازشریف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں “مریم کی دستک” سروسز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلعہ میں” مریم کی دستک” موبائل ایپلی کیشن کی 65  سروسز شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اجلاس کے دوران لاہور میں” مریم کی دستک” کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اگست میں سروسز 65 تک پہنچ جائیں گی علاوہ ازیں 14  اگست سے ہرڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی۔

اجلاس میں چیرمین پی آئی ٹی بی نے وزیراعلیٰ کو مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفننگ دی۔

بریفننگ میں کہا گیا کہ پولیس، ریونیو، بلدیات، ایکسائز، ٹی ایم اے، ڈویلمنٹ اتھارٹیزسمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی،  اس کے علاوہ ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، میرج سرٹیفکیٹس سروسز دستک ایپ کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹروہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستک ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ شہری مریم کی دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسزاپلائی ہوسکتے ہیں۔

اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دستک ایپ پرسروسز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

  واضح رہے کہ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں