سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے باربارکہا کہ ٹی ٹی پی والے ہمارے دوست ہیں۔ یہ چاہتے ہیں ملک میں استحکام نہ ہو۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران شیری رحمان نے اپوزیشن کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا ناسورسراٹھا رہا ہے، ملک میں آپریشن ناگزیرہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ کیایہ چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام رہے؟ یہ کہتے ہیں طالبان ہمارے دوست ہیں، یہ وہی ہیں جوطالبان کے دفترکھول رہے تھے، یہ چاہتے ہیں ملک میں استحکام نہ ہو۔
شیری رحمان نے اپوزیشن کو جواب دیا کہ ایوان کویرغمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم یرغمال نہیں ہوں گے، ہم سوات واقعہ پر قرارداد لائے، انہوں نے دستخط سے انکارکیا۔
سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے باربارکہا کہ ٹی ٹی پی والے ہمارے دوست ہیں، یہ چاہتےکہ وہ دورآئےکہ ملک میں ناسورمزید پھیلے۔



















