وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کاحصہ نہیں ہے۔
شرجیل انعام میمن نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ووٹ نہ دے توبجٹ پاس ہونامشکل ہے جبکہ دہشت گردوں سےآپریشن میں سندھ حکومت ساتھ دےگی۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کچے میں آپریشن جاری ہے جبکہ حالات بہتر ہورہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید یہ بھی کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، جبکہ حکومت قانون کے تحت ڈاکوؤں کوڈیل کرےگی۔



















