Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید گرمی سے بچنے کے لئے شہری یہ احتیاطی تدابیر اپنائیں!!!

کیا آپکو معلوم ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کے لئے کونسی احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں کیونکہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری پانی ابال کرپئیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں جبکہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں، پانی اور او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جس کی شدت 51 ڈگری محسوس کی گئی۔