وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کاایک اہم نیٹ ورک پکڑاگیا ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان ضیالانگو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈرگرفتارہوئے ہیں جبکہ گرفتاردہشت گرد کمانڈرنصراللہ دفاعی شوریٰ کا ممبربھی رہا ہے۔
ضیالانگو نے کہا کہ کینیڈا، امریکا میں بھی بھارت کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں جبکہ بھارتی ایجنٹوں، کارندوں کوپکڑنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں شورش کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جبکہ ہمسایہ ملک ان دہشت گردوں کواپنی زمین پرپناہ دیتا ہے۔
ضیالانگو نے یہ بھی کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ کالعدم بی ایل اے، کالعدم ٹی ٹی پی کی فنڈنگ را کررہی ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کےعوام ملک سے باہر بیٹھے لوگوں کےعزائم پہچانیں، کیا اسلام مسجد میں لوگوں کوشہید کرنے کا کہتا ہے؟ جبکہ تحریک طالبان اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن عمل غیراسلامی ہے، دوسری طرف بی ایل اے کا نظریہ ان سے بالکل مختلف ہے، تحریک طالبان، بی ایل اے کا انویسٹرایک ہی ہے۔
ضیالانگو نے یہ بھی کہا کہ پہاڑوں پرجانے والے نوجوانوں کوورغلایا گیا، گمراہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز، حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو آگے لے جاسکیں، جبکہ گمراہ ہونے والے لوگ ملک اوراپنےخاندان کونقصان پہنچارہے ہیں۔



















