Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سول اسپتال کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد ہلاک؛ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

سول اسپتال کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں یکم جون سے 26 جون تک ہیٹ اسٹروک کے 348 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

یکم جون سے 26 جون تک سول اسپتال کراچی میں 238 مرد جبکہ 98 خواتین مریضوں کو لایا گیا، تمام مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے گھر روانہ کردیا گیا۔

24 جون کو 8 افراد ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوئے، آج مزید چار افراد ہیٹ اسٹروک سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ خبریں